Ticker

6/recent/ticker-posts

نعت شریف اردو : وہ صبح عالم کا استعارہ نبی ہمارا

نعت شریف اردو : وہ صبح عالم کا استعارہ نبی ہمارا

وہ صبح عالم کا استعارہ نبی ہمارا

وہ جس کی برکت سے خاک یثرب کو مل گئی شہرت مدینہ
وہ جس کا پیغام آدمیت کو بحر ظلمات میں سفینہ
وہ مطلع نور خود منارہ وہ صبح عالم کا استعارہ

نبی ہمارا

وہ دشمنوں میں امین ہے جو کھلی کتاب مبین ہے جو
رسول سدرہ نشین ہے جو وہ خاتم المرسلین ہے جو
جبین تاریخ آدمیت پہ صبح صادق کا وہ ستارہ

نبی ہمارا

بیان جس کا بیان رب ہے وہ مطلب و طالب وطلب ہے
وہ خاتم الانبیاء لقب ہے قبا ہے ثور و حرا ہے سب ہے
وہ جس کی مٹھی میں بول پڑتاہے سنگ پارہ نبی ہمارا

نبی ہمارا

وہ فخر آدم نوید عیسی لقب دعاۓ خلیل جس کا
جوایک پل میں حرم سےاقصی جو ایک لمحے میں اوج سدرہ
وہ برق جیسے براق والا وہ کہکشانوں کا نور پارہ

نبی ہمارا

خداۓ بر تر کی رحمتوں کا جہان پر اک ظہور ہے وہ
جہان کی ظلمتوں میں بزمی ہدایت حق کا نور ہے وہ
یتیم اس کے غلام اس کے وہ بے سہاروں کا اک سہارا

نبی ہمارا

سرفراز بزمی
سوای مادھوپور
راجستھان انڈیا 09772296970

اور پڑھیں 👇

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے