Ticker

6/recent/ticker-posts

نعت شریف اردو میں لکھی ہوئی | نعتِ رسول، نعتیں، نعت پاک Naat Sharif Lyrics Urdu

نعت شریف اردو میں لکھی ہوئی | نعتِ رسول، نعتیں، نعت پاک

قمر ، کہکشاں ، آفتاب و ستارے
چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے

ترے در پہ آقا اگر آ گئے ہم
پلٹ کر نہیں پھر کبھی آنے والے
محمد مصطفےٰ غزالی
Naat Sharif Image - naat sharif urdu photo

نعتِ نبی پاک ﷺ | نعت شریف اردو میں

نبیؐ پر جو ایمان ہیں لانے والے
وہی ہیں خدا کی رضا پانے والے

نگاہِ کرم ہو ہماری طرف بھی
سبھی کی مُرادوں کو بر لانے والے

خدایا کرم ہو محمدؐ کے صدقے
کہ ہم ہیں انہیں کی وفا پانے والے

کبھی اک نظر ہو شہنشاہِ عالمؐ
سبھی کے نصیبہ کو چمکانے والے

نہ واپس کبھی لوٹ کر آنا چاہیں
دیارِ نِعَم بار میں جانے والے

فلک کے ستارے ، زمیں کے نظارے
چمک تجھؐ سے پاتے ہیں سب پانے والے

قمر ، کہکشاں ، آفتاب و شرارے
سبھی ہیں نبیؐ سے ضیا پانے والے

ترے در پہ آقاؐ اگر آ گئے ہم
پلٹ کر وہاں سے نہیں آنے والے

نہ چھوڑیں کبھی اتباعِ محمد ﷺ
کہ تھک جائیں گے خود ستم ڈھانے والے

لُٹا دیں رہِ عشقِ احمدؐ میں جاں تک
کہ ہیں زخم گہرا بہت کھانے والے

جو وابستہ ہیں دامنِ شاہِ دیںؐ سے
ہیں وہ ظلِ فیض و کرم پانے والے

لبوں پر رہے گا سدا ذکرِ احمدؐ
کروڑوں ہیں نعتِ نبیؐ گانے والے

بسے ہیں سبھی کے دلوں میں محمدؐ
کہ ہر قلب کو ہیں نبیؐ بھانے والے

نبیؐ کی محبت دِلوں سے نہ نکلی
دِکھائے بہت زور دِکھلانے والے

نبیؐ کی اطاعت نہ چھوٹے گی ہرگز
ہزار آئیں بہکانے ، دھمکانے والے

غلامِ شہِ دیںؐ سے خود خوف کھائیں
زمانے کے ہر جج ، ہر اک تھانے والے

انھیں بھی عطا ہو نبیؐ کی محبت
جو اغیار اب تک ہیں پچھتانے والے

ملے گی نویدِ شفاعت اُنھیں کو
عمل میں جو سنّت کو ہیں لانے والے

خدا کی قسم ہو گئے جو نبیؐ کے
وہی فِیض و انعام ہیں پانے والے

سلامِ غزالی ذرا جا کے کہنا
درِ شاہِ بطحاﷺ پہ او جانے والے
محمد مصطفےٰ غزالی ، پٹنہ
8409508700 : 9798993200

نعت شریف اردو | نعت شریف اردو pdf نعت پاک

مری زندگانی ہو ایسے تمام
کہ بن کر رہوں میں نبیؐ کا غلام

پیمبر تو سارے ہوئے با وقار
مگر مصطفےٰؐ کا ہے اعلیٰ مقام

اصولِ شریعت سے بہتر جناب
نہیں دو جہاں میں کوئی بھی نظام

صداقت ، وفا اور وحدانیت
محمدؐ نے بخشے ہیں پیارے پیام

نبیؐ نے سکھائی ہے طرزِ حیات
حیا ، صبر ، ایماں ، حلال و حرام

نہیں اس میں ذرہ برابر بھی شک
کلامِ نبیؐ ہے خدا کا کلام

اگر ان کی مجھ پر نظر ہو گئی
تو حاصل ہوں مجھ کو ثبات و دوام

کبھی حسرتِ دل جو پوری ہوئی
مدینے میں جا کر کروں میں قیام

غلامی میں ہے بادشاہی نہاں
شہنشاہ بھی بننا چاہے غلام

نبیؐ شافعُ حشر ہیں مومنو
یہی کہتے ہیں کُل فقیہ و امام

عقیدت ، ادب سے غزالی سدا
نبیؐ جی پہ بھیجو درود و سلام
محمد مصطفیٰ غزالی ، پٹنہ
رابطہ ۔ 9798993200 : 8409508700

نعت رسول اردو | نعت اردو | نعت پاک اردو نعت شاعری

صدائے قلب - نعت رسول
یہ اسمِ محمدؐ تو رحمت کا خزانہ ہے
اس نورِ مبارک سے روشن یہ زمانہ ہے

واللہ محمدؐ سے ہیں دونوں جہاں قائم
یہ قول حقیقت ہے ، ہرگز نہ فسانہ ہے

نبیوں کے گھرانے میں اعلیٰ ہے سبھی سے یہ
نازاں ہے خدا جس پر احمؐد کا گھرانہ ہے

یہ عشقِ محمدؐ ہی سب کچھ ہے مری خاطر
دل میرا حقیقت میں احمدؐ کا دِوانہ ہے

اسلام مُعظم ہے دنیا کے مذاہب میں
اس قول کا قائل تو اب سارا زمانہ ہے

اے شاہِ اُمم سن لیں کچھ میری زبانی بھی
برسوں سے مرے لب پر جاری جو ترانہ ہے

اک بار مرے آقا ہو نظرِ کرم ہم پر
دنیا کے مظالِم کا مُسلم ہی نشانہ ہے

کیا خوب مقدر ہے جی اہلِ مدینہ کا
جنت سے حسیں مسکن جن کا کہ ٹھکانہ ہے

اے کاش بُلا لیتے سرکار مدینے میں
بس ایک یہی حسرت جینے کا بہانہ ہے

اک روز مدینے میں پہنچوں گا غزالی میں
دل راہِ مدینہ پر مدت سے روانہ ہے
محمد مصطفےٰ غزالی ، پٹنہ
8409508700 : 9798993200

Naat written In Urdu 2021 | Urdu Naat Songs Lyrics

نعتِ رسول مقبولﷺ
واقعی عشقِ نبیؐ میں جس کو جینا آ گیا
ہاتھ اس کے دو جہاں کا ہر خزینہ آ گیا

کی محمدؐ کی اطاعت جس کسی نے قلب سے
پاس عقبیٰ کا اسی کے سب دفینہ آ گیا

آپؐ جب تشریف لائے ذرہ ذرہ کہہ اٹھا
مرحبا صلےّ علیٰ شاہِ مدینہؐ آ گیا

نورِ حق سے دو جہاں کو جگمگانے کے لئے
رحمتِ عالمؐ کی صورت اک نگینہ آ گیا

جب رسولِ پاکؐ آئے اِس جہاں میں مومنو
اہلِ عالم کو دہانِ زخم سینا آ گیا

سنّتوں پر صدق دل سے جو عمل پیرا ہوا
در حقیقت اس کو جینے کا قرینہ آ گیا

عظمت و رفعت بڑھی ہر بندہء اللہ کی
اُمتی کے واسطے اک ایسا زینہ آ گیا

منکرِ شانِ نبیؐ پر لعنتیں ہوں بے شمار
سر قلم کیجے نظر گر وہ کمینہ آ گیا

عشقِ احمدؐ کا وہ دعویٰ کر نہیں سکتا کبھی
قلب میں جس کے ذرا بھی بغض و کینہ آگیا

تھا جنہیں بھی حسن و رعنائی کا اپنے کچھ گماں
حسنِ احمدؐ دیکھ کر ان کو پسینہ آ گیا

ساقیء کوثر بنایا ہے خدا نے آپؐ کو
تشنگی مٹ جائے گی اب جام و مینا آ گیا

عاصیوں کے لب پہ ہوگا حشر کے میدان میں
بخشوانے اب ہمیں شاہِ مدینہؐ آ گیا

جس کسی کو راہِ حق میں پیاس کی شدت لگی
نام لیتے ہی نبیؐ کا آبگینہ آ گیا

ہو گیا قربان دینِ مصطفےٰؐ پر شوق سے
خنجرِ باطل کے آگے جس کا سینہ آ گیا

معجزہ ہے مصطفےٰؐ کے اسوۂ حسنہ کا یہ
آج جو ہم کو شرابِ عشق پینا آ گیا

کب مجھے سرکارؐ بلوائیں گے ہندوستان سے
پھر مبارک دیکھئے حج کا مہینہ آ گیا

جس گھڑی مجھ پر ہوئی اُنؐ کی نگاہِ التفات
بحرِ غم سے دور اِس دل کا سفینہ آ گیا

نعت گوئی سن کے میری ہمنوا کہنے لگے
بن کے محفل میں غزالی چشمِ بینا آ گیا
محمد مصطفےٰ غزالی ، پٹنہ
9798993200 : 8409508700

اور پڑھیں 👇

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے