Ticker

6/recent/ticker-posts

نعت شریف اردو - محمد صدیق وارثی | Naat Sharif in Urdu By Mohammad Siddique Warsi

نعت شریف اردو - محمد صدیق وارثی

سکونِ قلب ملتا ہے فقط ذکرِ الٰہی سے
بچا لیتا ہے اُس کا ذکر بندے کو تباہی سے

اخوت کا دیا ہے درس آقاﷺ نے ہمیں ایسا
رہیں اک دوسرے کے ساتھ ملکرخیرخواہی سے

محبت بانٹنا آپس میں مومن کی نشانی ہے
بڑھائیں قربتیں مومن ہمیشہ اپنے بھائی سے

وضاحت ہوگئی قرآن میں اسکی صراحت سے
نہیں ہے فیض مومن کو عدو کی آشنائی سے

حبیبِ پاکﷺ کی سنت پہ چل کروارثی امت
بچا پائےگی خودکوبے بسی و جگ ہنسائی سے

محمد صدیق وارثی


نعت شریف اردو میں

کرم اے مالکِ ارض و سما کر
کہ اذنِ حاضری مجھ کو عطا کر

بلاوا ہو درِ محبوب ﷺ سے پھر
کروں مدحت سرائی در پہ جا کر

دعا مقبول ہو کچھ اس طرح سے
سناؤں حالِ دل پلکیں جھکا کر

زمانے کے غموں سے دے رہائی
مری قسمت میں انﷺ کی خاکِ پا کر

کرم کی بھیک کا آقاﷺ سوالی
کرے ہے التجا اب گِڑ گِڑا کر

ثنا کرتے ہیں ہم تو وارثی جی
دیارِ دل میں آقا ﷺ کو بسا کر

نصیبا کیوں نہ جا گے " وارثی" کا
کھڑا ہے سر کو جالی سے لگا کر

محمد صدیق وارثی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے