Ticker

6/recent/ticker-posts

نعت شریف اردو میں | نعتِ رسولِ پاک | Naat Sharif In Urdu

نعت شریف اردو میں لکھی ہوئی | نعتِ رسولِ پاک | Naat Sharif In Urdu

نعت شریف
وہ شہر ،حسیں چاند و سورج و قمر ھے
جس شہر میں اللہ کے محبوب کا گھر ھے

بے چین میں رہتا ہوں زیارت کے لئے ہی
اس شہر مدینہ کا ہوا جب سے سفر ھے

کعبے کی مدینے کی زیارت کی ھے جس نے
اس شخص کی دیکھو تو حسیں خوب نظر ھے

اگتا ہے نہیں پیڑ وہ ھے شہر جبل کا
موجود مگر کعبہ میں تو تازہ ثمر ھے

اس گھر میں فرشتوں کی ھے دن رات ہی آ مد
کعبہ جو مرے رب کا بڑا پیارا ہی گھر ھے

اصحاب محمد تو محمد کی نظر میں
انسان کی صورت میں حسیں مثل گہر ھے

نظروں میں رئیس اپنی تو کعبہ کی حقیقت
لگتا ھے کہ جیسے کوئی پر نور قمر ھے

رئیس اعظم حیدری ( کولکاتا)

اور پڑھیں 👇

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے