Ticker

6/recent/ticker-posts

شبِ برات پر 5 بہترین نعت شریف | نعتِ پاک اردو شاعری

شبِ برات پر لکھی ہوئی نعت شریف | نعت شریف اردو شاعری


نعتِ پاک اردو
شریعت ہے کیا یہ بتایا نبی ﷺ نے
سلیقے سے جینا سکھایا نبی ﷺ نے

کریں کیوں نہ مدحت بھلا ان کی نسواں
کہ جب مان ان کا بڑھایا نبی ﷺ نے

سنور جاۓ جس سے مقدر سبھی کا
وہ رستہ سبھی کو دکھا یا نبی نے

بڑھی روشنی دینِ حق کی جہاں میں
چراغِ وفا جب جلایا نبی ﷺ نے

گرو اپنے ماں باپ کی دل سے خدمت
سبق یہ بھی ہم کو پڑھایا نبی ﷺ نے

نہ پایا کسی نے بھی خالق سے ایسا
جو رتبہ حقیقت میں پایا نبی ﷺ نے

نہ تھا جن کا کوئی سہارا جہاں میں
انھیں بھی گلے سے لگایا نبی ﷺ نے

فراز ان کی بخششِ تو بیشک ہے لازم
جنھیں اپنے در پر بلایا نبی ﷺ نے

سرفراز حسین فراز یپل سانہ مرادآباد

نعت رسول اردو | نعت نبی اردو


نعتِ نبی اردو شاعری

حُبِّ سرکار میں دل جس کا فنا ہوتا ہے
اس کا انداز زمانے سے جدا ہوتا ہے

دونوں عالم میں وہی سب سے بھلا ہوتا ہے
دینِ احمد پہ بشر جو بھی فدا ہوتا ہے

اس پہ چڑھتا ہی نہیں رنگ زمانے کا کبھی
عشق کا آپ ﷺ کےجس پربھی نشہ ہوتا ہے

رشک کرتے ہیں مقدّر پہ ہزاروں اس کے
جو بھی دربارِ محمدﷺ کا گدا ہوتا ہے

انکو بھولوں توعجب سی ہواداسی دل میں
دل مرا یادِ شہ دیں سے ہرا ہوتا ہے

شرط ِ اوّل ہے محمدﷺ کی محبّت پہلے
تب کہیں جا کے کوئی سجدہ ادا ہوتا ہے

کوئی تعریف جو کرتا ہے تو کر لے اس کی
ان کا گستاخ بہر کیف بُرا ہوتا ہے

جو غلامانِ محمدﷺ ہیں حقیقت میں فراز
ان کے ہونٹوں پہ سدا ذکرِ خدا ہوتا ہے

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد

نعت پاک اردو میں لکھی ہوئی

نعتِ پاک اردو میں
ایمان کی ضیا یہ میسّر نبی سے ہے
روشن ہراک دِیار ہراک در نبی سے ہے

تشریف وہ جو لاۓ تو سب تیرگی مٹی
یہ کائنات ساری منوّر نبی سے ہے

کیا ۔کیا نہ ان کے صدقے میسّر ہوا ہمیں
ساگر میں سیپ سیپ گوہر نبی سے ہے

ان کے سبب ہی پائی ہےاسلام نے حیات
اسلام کا شجر یہ تناور نبی سے ہے

مشکوراس لۓ ہوں عنایت کا انکی میں
گہواره علم وفن کا مراگھر نبی سے ہے

بیلا کنیر چمپا چمیلی کی بات کیا
خوشبو میں ہر گلاب معطر نبی سے ہے

آتے نہ وہ جہاں میں توکیا خاک ہوتےہم
اپنا وجود اپنا مقدر نبی سے ہے

آنے سے قبل ان کےتھیں تاریکیاں فراز
اتنا حسیں جہان کا منظر نبی سے ہے

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد


نعت رسول مقبول اردو شاعری | اردو میں نعتیہ شاعری

نعتِ پاک

یا نبی ﷺ اب ہمیں اور کیا چاہیۓ
آپ ﷺ کے در کی خاکِ شفا چاہیۓ

چین مل جاۓ جسسےہمیں یا نبی ﷺ
قلبِ مضطر کو ایسی دوا چاہیۓ

یا حبیبِ خدا یا رسولِ خدا
ہر گھڑی بس کرم آپ کا چاہیۓ

یہ حقیقت ہے رب کی رضا کے تئیں
دل میں حُبّبِ حبیبِ خدا چاہیۓ

نعت گوئی کی جن کو طلب ہے انھیں
عشق میں آپ ﷺ کے ڈوبنا چاہیۓ

کس کو حاجت ہے خلدِ بریں کی بھلا
باغِ طیبہ کی بادِ صبا چاہیۓ

حشر تک جو رہے دل پہ طاری فراز
عشقِ احمد کا ایسا نشہ چاہیۓ

سرفراز حسین فراز پیپلسانہ مرادآباد

شبِ برات پر خاص نعت شریف

شبِ برات پر خاص نعت شریف

شبِ برات پر خاص نعت شریف


نعتِ پاک

ظلمتوں میں ضوفشاں ہے کون تم ہو یا نبیﷺ
رونقِ بزمِ جہاں ہے کون تم ہو یا نبیﷺ

عاصیوں کا خیر خواں ہے کون تم ہو یا نبیﷺ
رحمتِ عالم یہاں ہے کون تم ہو یا نبیﷺ

راز یہ بھی کر دیا' ہم پر مؤذن نے عیاں
شاملِ ہر اک اذاں ہے کون تم ہو یا نبیﷺ

تم نہ ہوتے تو نہ ہوتی نور کی با'رش کہیں
رونقِ کون و مکا'ں ہے کون تم ہو یا نبیﷺ

جو لکھایا تم نے وہ ہی لکھ دیا کاتب نے بس
سچ میں قرآں کی زباں ہے کون تم ہو یا نبیﷺ

بخششِ امّت کی خاطر رات بھر کرتے دعا
ہم پہ اتنا مہرباں ہے کون تم ہو یا نبیﷺ

خواب میں گر پوچھ لو تم ہنسکےکہدے یہ فراز
دھڑکنِ دل میں نہاں ہے کون تم ہو یا نبیﷺ

سرفرازحسین فرازبپیپلسانہ مرادآباد اتر پردیش

نعت کے بہترین اشعار | اردو کی بہترین نعتیں


Naat Sharif image

مشہور نعتیں اردو میں | لکھی ہوئی نعت شریف


نعتِ پاک
سینے میں جن کے ہوگی محبّت رسول کی
محشرمیں پائیں گےوہ شفاعت رسول کی

پڑھتے ہیں جو درود رسولِ کریم پر
ان عاصیوں پہ ہو گی عنایت رسول کی

بس یہ ہی التجا ہے خدا ۓ کریم سے
ہرگز نہ ہم سے ترک ہو سنّت رسول کی

ہم چیزکیا ہیں دوستو محشر میں دیکھنا
کل انبیا کو ہوگی ضرورت رسول کی
نعت رسول اردو
عزّ و وقار پائیں گے دونوں جہاں میں وہ
دل سےکریں گےجوبھی اطاعت رسول کی

دنیا کی فکر کوئی نہ عقبہ کا غم انھیں
جو لوگ مانتے ہیں ہدایت رسول کی

ہم پھر فرز کیوں نہ پڑھیں نعتِ مصطفیٰ
کرتے ہیں جب ملائکہ مدحت رسول کی

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد

شبِ برات پر خاص نعت شریف


نعٹِ پاک

کچھ ادا رسمِ بندگی کر لیں
راضی اپنے خدا کو بھی کرلیں

آؤ آقا ﷺ سے عاشِقی کرلیں
اُن ﷺ کی مدحت میں شاعری کرلیں

پڑھ کے قرآن مو منوں آؤ
اپنے ایماں میں تازگی کرلیں

سر اُٹھانے لگے ہیں پھر سرکش
اب تو وردِ علی علی کرلیں

اچّھے کرد'ار کی ہو حاجت تو
نیک بندوں سے دوستی کر لیں

دیکھ کر ہم بھی گنبد ِ خضرا
دور آنکھوں کی تشنگی کرلیں

جب مدینہ ہی اپنی جنّت ہے
بات پھر کیسے خلد کی کرلیں

اُن کی قسمت فراز بن جاۓ
جو اطاعت حضور کی کر لیں

سرفرازحسین فراز پیپلسانہ مرادآباد

اور پڑھیں 👇

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے