نعتِ رسولِ مقبول ﷺ : آپ کے در سے شہا سب کا بھَلا ہوتا ہے
"آپ کے در سے شہا سب کا بھَلا ہوتا ہے"
جو شہِ دِیں پہ دِل و جاں سے فدا ہوتا ہے
اس کا ہر رنگ زمانے سے جدا ہوتا ہے
سر جھکے رہتے ہیں شاہوں کے بھی اس کے آگے
جو، مِرے آقا کے کوچے کا گدا ہوتا ہے
جِس سے وہ راضی ہوں اُس سے ہو خدا بھی راضی
اُن کا محبوب بھی محبوبِ خدا ہوتا ہے
دہن میں ہوتی ہے محسوس عجب سی خوشبو
جِس گھڑی لب پہ مِرے، صلی علی ہوتا ہے
خالی کشکول یہ توصیفؔ کا بھی بھر جائے
"آپ کے در سے شہا سب کا بھلا ہوتا ہے"
از۔ توصیف رضا خان رضوی
باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار انڈیا
بَہار مکے میں : نبی کی شان میں نعت شریف
بَہار مکے میں
ہے آج جھوم کے آئی بَہار مکے میں
ہوئی ہے رحمتِ پَروردگار مکے میں
تھا صِرف ظلم و جفا کاریوں سے پُر مکہ
فضا حضور نے کی خوشگوار مکے میں
ہر ایک دل کو ہے خوفِ قِصاص آقا سے
ہے چشمِ کفر سبھی اشکبار مکے میں
اِسی کو کہتے ہیں دیکھو ستم کے بدلے کرم
حضور کرتے ہیں تقسیم پیار مکے میں
بُتوں سے شاہ نے کعبے کو پاک کر ڈالا
ہر ایک گُل پہ ہے آیا نکھار مکے میں
ستمگروں کی نظر دیکھتی ہے روئے بلال
ہیں آج پاتے یہ کتنا وقار مکے میں
ہیں آج آئے نبی شانِ فاتحانہ سے
زمینِ دِل ہے سبھی مُرغزار مکے میں
نبی نے سب کو عطا حسنِ زندگی کر دی
گیا ہے ٹوٹ ستم کا دَمار مکے میں
خدا نے ان کو بنایا ہے قاسمِ نعمت
سبھی کو دیتے ہیں جامِ زَخار مکے میں
نہایا سارا جہاں بارشِ کرم میں ہے آج
کرم کی دیکھیے ایسی ہے دھار مکے میں
نبی کے اسوۂ حسنہ کو دیکھ کر ایماں
ہر ایک کا ہے ہوا پائداد مکے میں
یہ آج کیسا ہے منظر سوادِ چشمِ فلک
ستم، کرم، ہیں ہوئے روبکار مکے میں
خدانے جن کے لیے کائنات کی تخلیق
ہیں آج آئے وہی شہریار مکے میں
امین و صادق و حسن و جمال کے پیکر
خدا کے پیارے ہیں وہ بُردبار مکے میں
بہاریں باغِ جناں کی نثار ہیں اُن پر
چمکتے ہیں جو رخِ چندسار مکے میں
ہے پایا بوسۂ نعلین کا شرف جس نے
زمین ساری ہے وہ خُلدزار مکے میں
شہِ مدینہ نے فرمادی ختم ہر تفریق
رہے گا اب نہ کوئی اِحتقار مکے میں
حضور دیتے ہیں تعلیم پردہ پوشی کی
گناہ سب کے ہوئے اِستسار مکے میں
عظیم شہ، نہ گدا کوئی قابلِ تحقیر
نبی نے سب کو دِیا افتخار مکے میں
ہے بکھری خوشبوئے ایماں فضا میں چاروں طرف
نہ ہوگا کوئی بھی اب بدشعار مکے میں
وہ انقلاب جو آیا تھا بیس (٢٠) رمضاں کو
بہت سے دل ہیں ہوئے بختیار مکے میں
رسول پاک کی نسبت عظیم دولت ہے
سکونِ دل ہے مدینہ قرار مکے میں
تمام دھڑکنیں، توصیفؔ دے رہی ہیں صدا
خدایا جانا ہے بس ایک بار مکے میں
مشکل الفاظ کے معنی
بد شعار...... بے ایمان
افتخار...... عزت
استسار...... چھپے
اِحتقار...... حقیر جاننے کا عمل
خُلدزار...... مثلِ جنت
رُخِ چندسار........ چاند جیسے چمکتے چہرے
بُردبار...... تکلیف برداشت کرنے والا
شہریار...... بادشاہ
روبکار...... آمنے سامنے
زخار.... لبالب بھرا ہوا
دَمار.... گھمنڈ
مرغزار...... ہری بھری
خوفِ قصاص....... بدلے کا ڈر
پائدار۔۔۔۔۔۔ مضبوط
بختیار۔۔۔۔۔۔ خوش نصیب
از۔ توصیف رضا رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار انڈیا
9594346926
نعتِ رسولِ اکرم ﷺ
"آپ اگر بُلا لیں گے یا نبی مدینے میں"
رحمتیں برستی ہیں ہر گھڑی مدینے میں
کیوںکہ ہیں دوعالم کی زندگی مدینے میں
خود کو میں حقیقت میں خوش نصیب سمجھوں گا
آپ اگر بُلا لیں گے یا نبی مدینے میں
مدتوں سے مرجھایا ہے گلابِ دِل میرا
فضلِ حق سے پائے گا تازگی مدینے میں
لوگ چاہتے ہیں گھر، لیکن اے مِرے آقا
میری صرف بَن جائے قبر ہی مدینے میں
کاش، روضے کے آگے چشم نم پڑا توصیفؔ
سانس لے رہا ہوتا، آخری مدینے میں
از۔ توصیف رضا رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار انڈیا
اور پڑھیں 👇
Urdu Prem
0 تبصرے