Ticker

6/recent/ticker-posts

نبی کی نبی کے قرینےکی باتیں | نعت شریف | Naat Sharif

نعت شریف اردو شاعری | نعت رسول مقبول اردو

naat sharif Urdu mein-naat e pak shayari

نعت پاک اردو میں لکھی ہوئی | نعت رسول مقبول اردو

نعتِ پاک

نہ جگ کی نہ جگ کے خزینے کی باتیں
کرو صرف ہم سے مدینے کی باتیں

نبی کی نبی کے قرینے کی باتیں
یہ ہی ہیں سلیقے سے جینے کی باتیں

نگاہوں میں ہے میری کردار ان کا
نہ چھیڑو کسی آ'بگینے کی باتیں

ملائک بھی کرتے ہیں عرشِ بریں پر
حبیبِ خدا کے پسینے کی باتیں

نہیں لطف کوئی محبّت میں جگ کی
کرو عشقِ احمد میں جینے کی باتیں

بروزِ قیامت رلائیں گی تجھ کو
یہ لعل و گہر یہ نگینے کی باتیں

جو لوٹا ہو ساحل کو طیبہ کے چھوکر
سناؤ مجھے اس سفینے کی باتیں

فراز اپنا دل بھی مچلتا ہے اس دم
چلیں جب بھی حج کےمہینے کی باتیں

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد

خوبصورت نعتِ پاک اردو شاعری

ہر گھڑی ان کی مدحت بڑی چیز ہے
پیارے آقا سے نسبت بڑی چیز ہے

یا خدا کر کرم ہم بھی جائیں وہاں
ان کے در کی زیارت بڑی چیز ہے

دیکھ لیں جاکے شہرِ مدینہ میں وہ
جو یہ کہتے ہیں جنّت بڑی چیز ہے

دونوں عالم میں میری خوشی کےلۓ
ان کی چشمِ عنایت بڑی چیز ہے

رغبتیں اہلِ دنیا سے رکھیۓ مگر
دل میں آقا کی الفت بڑی چیز ہے

سر جھکا تے ہیں آ کر ملائک وہاں
ان در پر عبادت بڑی چیز ہے

گیت غزلوں کا کہنا نہیں کچھ فراز
نعت گوئی کی عادت بڑی چیز ہے

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ

اور پڑھیں 👇

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے