Ticker

6/recent/ticker-posts

رحمتِ کبریا پر کروڑوں سلام | سلام ِعقیدت | نعت شریف اردو

Shab E Barat Naat Sharif Urdu Mein Likhi Hui


Shab e Barat Naat Sharif Urdu mein likhi hui

سلامِ عقیدت | ماہ رمضان نعت شریف

سلام ِعقیدت
رحمتِ کبریا پر کروڑوں سلام
عظمتِ مصطفیٰ پر کروڑوں سلام

جن کے صدقے زمیں کو بنایا گیا
جن کی خاطر فلک کو سجایا گیا
جن کو افضل جہاں سے بنایا گیا
جن کو عر شِ بریں پر بلایا گیا

ان کی عزّ و قِرَا پر کروڑوں سلام
عظمتِ مصطفیٰ پر کروڑوں سلام

نور سے جن کے نوری ہیں شمس و قمر
جن کی خاطر بنے ہیں یہ سب بحرو بر
جن کی تعظیم کرتے ہیں جنّ و بشر
جن کی تعریف کرتے ہیں برگ و ثمر

ان کی مجد و ثنا پر کروڑوں سلام
عظمتِ مصطفیٰ پر کروڑوں سلام

جن کی خوشبو چمن کے گلوں میں بسی
جن کی آمد سے ہر اک بُرائی مٹی
جن کی معراج میں بات رب سے ہوئی
جن سے حاصل ہوئی دین کو تازگی

ان کی شانِ ضیا پر کروڑوں سلام
عظمتِ مصطفیٰ پر کروڑوں سلام

عظمتِ مصطفیٰ پر کروڑوں سلام

جن کی آمد سے نازل ہوئیں برکتیں
جن پہ قربان ہیں رب کی سب نعمتیں
فرش سے عرش تک جنکی ہیں وصعتِں
جنکے صدقے میں بر آئیں سب حسرتیں

ان کی ہر اک عطا پر کروڑوں سلام
عظمتِ مصطفیٰ پر کروڑوں سلام

سنگ ریزوں نے جن کا وظیفہ پڑھا
جن کو رب نے بنایا شَہہِ انبِیا
جن کے در کے سوالی ہیں شاہ و گدا
عام ہے جن کی دنیا میں جود و سخا

ان کی جودو سخا پر کروڑوں سلام
عظمتِ مصطففیٰ پر کروڑوں سلام

جن کے شیدا ہوۓ ہیں علی مرتضیٰ
جن کے عاشق ہوۓ ہیں عمر با صفا
جن کی تعریف کرتا ہے ربّ العلا
جن کی مشہور ہے جگ میں صبر و رضا

ان کی صبر و رضا پر کروڑوں سلام
عظمتِ مصطفیٰ پر کروڑوں سلام

جن کے نعرے سے دشمن دہلتے رے
جن سے خیبر کے منظر بدلتے رہے
جن کے قدموں سے پتھر پگھلتے رہے
سلسلے جن سے ولیوں کے چلتے رہے

یعنی شیرِ خدا پر کروڑوں سلام
عظمتِ مصطفیٰ پر کروڑوں سلام

جن کے شیدائی عبّاس و اکبر ہوۓ
جن پہ ہنس کر فدا ننھے اصغر ہوۓ
جن پہ قرباں حسین ابنِ حیدر ہوۓ
جو شہیدوں میں بالا و برتر ہوۓ

فاتحِ کربلا پر کروڑوں سلام
عظمتِ مصطفیٰ پر کروڑوں سلام

بپتا آقا کو جب بھی سناتے ہیں ہم
بگڑی تقدیر اپنی بناتے ہیں ہم
نورِ ایماں سے دل جگمگاتے ہیں ہم
ان کا میلاد اکثر مناتے ہیں ہم

جشنِ خیرالوریٰ پر کروڑوں سلام
عظمتِ مصطفیٰ پر کروڑوں سلام

جن کے شیدا بشیر و شرافت ہوۓ
جن سے ثقلین پیرِ طریقت ہوۓ
لفظ جن کے کہے سب حقیقت ہوۓ
کام جن کے کئے سارے سنّت ہوۓ

ان کی ہر اک ادا پر کروڑوں سلام
عظمتِ مصطفی ٰ پر کروڑوں سلام

حق شفاعت کا جن کو ملا وہ نبی
جن کو قرآن حاصل ہوا وہ نبی
ملتی ہے جن پہ ہر اک دوا وہ نبی
ہیں فراز اپنے حاجت روا وہ نبی

حُبّ ِ صلّ ِ عليٰ پر کروڑوں سلام
عظمتِ مصطفیٰ پر کروڑوں سلام

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے