Ticker

6/recent/ticker-posts

نعت رسول مقبول اردو | لکھی ہوئی نعت شریف | اردو میں نعتیہ شاعری | نعتیہ کلام اردو | نعتِ پاک

Urdu Naat Shari نعت رسول مقبول اردو شاعری

ہم عاصیوں کا حشر میں سرکار کے سوا
حامی ہے کون احمد ، مختار کے سوا

محشر میں عاصیوں کی شفاعت کریگاجو
کس کو ہے حق یہ احمد ، مختار کے سوا

کوثر کا سلسبیل کا محشر میں دوستو
مالک ہے کون سیید، ابرار کے سوا

انگلی کے اک اشارے سے شق القمر ہوا
کس کا ہے ایسا معجزہ سرکار کے سوا

دشمن بھی تیرے کہنے کو مجبور ہوگئے
دامن میں کچھ نہیں یے ترے پیار کے سوا

کچھ بھی نہیں ہےمیرے تصور میں آجکل
میرے حضور آپ کے دربار کے سوا

آے ہیں یوں تو لاکھوں پیمبر یہاں مگر
قرآن کس پہ اترا ہے سرکار کے سوا

کردار کوئی ایسا نہیں ہے جہان میں
اپنائں جس کو آپ کے کردار کے سوا

معراج کا سفر بھی میسسر ہے آپ کو
رب نے بلایا کس کو ہے سرکار کے سوا

محبوب اپنا کہہ کے پکارا ہے آپ کو
رب کا دلارا کو ن ہے سر کار سوا

الفت فراز سینے میں انکی بسائے رکھ
کوئی نہ کام آئے گا سرکار کے سوا

سرفراز حسین فراز پیپلسانہ مرادآباد

اردو میں نعتیہ شاعری | Urdu Naat Sharif


نعت ِپاک

مجھ کو ہو جائے جو دیدار بڑا اچھا ہو
خواب میں آنیں جو سرکار بڑا اچھا ہو

انکی سنؔت پہ عمل کرلےوہ جان ودل سے
جس کی چاہت ہے کہ کردار بڑا اچھا ہو

حشرمیں ہم سےگنہگاروں،خطاواروں کو
آپ اپنایئں جو سرکار بڑا اچھا ہو

دنیا نفرت سے مجھے دیکھےتو دیکھےآقا
آپ کو آئے اگر پیار بڑا اچھا ہو

جنکو دولت کی طلب ہےملےدولت انکو
میں رہوں ان کا طلبگار بڑا اچھا ہو

دولت ِ دین سے بچؔوں کو سنوارو اپنے
آپ گر چاہو کہ گھربار بڑا اچھا ہو

دلکی دھڑکن ہی نہیں میری توروح بھی آقا
بس رہیں آپ کے بیمار بڑا اچھا ہو

پیاس بھڑکے تو لئے حشر میں جامِ کوثر
آئیں پھر احمد ِ مختار بڑا اچھا ہو

اب تو بس ایک تمننا ہے مری آقا کے
دل رہے عشق میں سرشار بڑا اچھا ہو

قوم جوسوئی ہےغفلت کےاندھیروں میں فراز
پھر سے ہو جائے وہ بیدار بڑااچھا ہو

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد یو۔پی

نعتِ رسولِ پاک اردو شاعری


دونوں جہاں ہیں انکے فقط یہ جہاں نہیں
دیکھو قدم نبی کا ہما رے کہاں نہیں

دربارِ مصطفے سا تو باغِ جناں نہیں
روئے زمیں پہ ایسا کوئی گلستاں نہیں

ہمدرد ہو، سخی بھی ہو، صادق، امین بھی
دنیا میں آپ جیسا کوئی مہرباں نہیں

فرش ِ زمیں سے عرش ِ بریں تک بتائیے
مختارِ کا ئنا ت کا جلو اہ کہاں نہیں

دیکھا جو باغ ِ طیبہ تو ایسا لگا مجھے
اتنا حسین جگ میں کوئی گلستاں نہیں

مالک خدا ہے سب کا یہ ہے قولِ مصطفے
اس کے سوا کسی کا کوئی پا سباں نہیں

دے کر تو دیکھ لے تو وسیلہ رسول کا
ہوگی دعا کبھی بھی تری رائگاں نہیں

محشر کے روز اپنی شفاعت لِئے ہوئے
آقا رہینگے دوسرا کوئی وہاں نہیں

اختر شناس بھی یہی کہتے ہیں اے فراز
بہتر گلی سے ان کی کوئی کہکشاں نہیں

آقا ہی کام آئیں گے محشر میں اے فراز
آئے گا کام دوسرا ٫ کوئی وہاں نہیں

سرفراز حسین فراز پیپلسانہ مرادآباد یو۔ پی۔الہند

اردو کی بہترین نعتیں |لکھی ہوئی نعت شریف

نعتِ پاک

خدا کےفضل سےگر آپ کا فیضان ہو جائے
قیامت میں شہا مشکل مری آسان ہو جائے

ہمارے واسطے بخشش کاوہ سامان ہوجائے
اگر بیٹا ہمارا حافظِ قرآن ہو جائے

سنور جاتیں ہیں تقدیریں تمہارے در پہ آنے سے
عنایت ہو تمھاری تو گدا سلطان ہو جائے

مصیبت میں گھرانوں میں کرم کیجے مرے آقا
مری قسمت سنورنےکابھی کچھ امکان ہوجائے

نبی کی نعت کہنے کا ہنر کر دے عطا یا رب
زمانے بھرمیں میری بھی الگ پہچان ہوجاۓ

غلامی جسکو مل جائے درِ اقدس کی اۓ لوگو
نگا ہوں میں زمانے کی وہی ذیشان ہو جاۓ

بڑی حسرت ہےدل میں دیکھ لوں دربارکو انکے
مری آنکھوں کا یہ پورا کبھی ارمان ہوجائے

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرآباد یو۔پی۔الہند

نعت رسول مقبول اردو شاعری | لکھی ہوئی نعت شریف

نعت رسولﷺ

عظمتیں نظر میں رکھ، یار تو مدینے کی
باوضو نگاہوں سے خاک چُھو مدینے کی

مجھکو پیارے آقا کی زندگی پہ رشک آیا
کررہے تھے تعریفیں کچھ عدو مدینے کی

کیسے عشق والے ہو رو رہے ہو زخموں پر
بُو پہ جان دیتے ہیں عشق جُو مدینےکی

کچھ سیاہ بختوں پر پھوٹ پھوٹ رویادل
مشرکوں میں جب دیکھی آرزو مدینے کی

اس عمل کی برکت سے خاتمہ ہو ایماں پر
خاک چھانتا تھا میں باوضو مدینے کی

ہر گھڑی درودوں کا شہد پاتی رہتی ہیں
اس لئے ہوائیں ہیں خوش گلو مدینےکی

عاشقوں میں اب طاہر! یے جنون ملتا ہے
کھینچنی ہیں تصویریں خوبرو مدینے کی
طاہر سعو

نعت رسول مقبول اردو شاعری | لکھی ہوئی نعت شریف


اور پڑھیں 👇

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے