Ticker

6/recent/ticker-posts

پیکرِ انوار کی باتیں کریں، نعت شریف اردو شاعری | Naat Sharif

نعت شریف اردو شاعری | نعت رسول مقبول اردو شاعری

نعتِ پاک

پیکرِ انوار کی باتیں کریں
عظمتِ سرکار کی باتیں کریں

دل یہ کہتا ہے ہمارا ہر گھڑی
احمدِ مختار کی باتیں کریں

راحتوں کی ہو جنھیں درکار وہ
آپ کے کردار کی باتیں کریں

آیئے دل کے سکوں کے واسطے
سیّدِ ابرار کی باتیں کریں

چین ملتا ہے نبی کے ذکر سے
کیوں بھلا سنسارکی باتیں کریں

درس ملتا ہے جہاں انصاف کا
بس اُسی دربار کی باتیں کریں

چھوڑ کر دنیا کی باتوں کو فراز
سیرتِ سرکار کی باتیں کریں

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ

اردو میں نعتیہ شاعری | نعت شاعری

نعتِ پاک

ہم غلامِ طٰہٰ جب سے ہو گۓ
لائقِ تحسین تب سے ہو گۓ

آپ کے تشریف لاتے ہی حضور
دور سب فتنے عرب سے ہو گۓ

کس قدر پیارا ہے نامِ مصطفیٰ
آپ نامی اس لقب سے ہو گۓ

پیارے آقا کے وسیلے سے مرے
کام سارے حکمِ رب سے ہو گۓ

آپ کے شیدا ہوۓ جو یانبی
لوگ وہ واقف ادب سے ہو گۓ

یا الٰہی دور کورانا کو کر
سب پریشاں اس غضب ہو گۓ

بے قراری بڑھ گئ دل کی فراز
دور کیا ان کےمطب سے ہو گۓ

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ

نعت پاک اردو | خوبصورت نعتیہ اشعار


نعت پاک اردو | خوبصورت نعتیہ اشعار

نعتِ پاک

ان کا ہر لفظ ہی عبادت ہے
جن کے ہونٹوں پہ ان کی مدحت ہے

دیکھ لوں میں بھی گنبدِ خضرا
اب تو بس دل میں یہ ہی حسرت ہے

پیار ہے ان سے ہی مرے رب کو
جن کو سرکار سے محبّت ہے

جو خوشی بھی نصیب ہے مجھ کو
عشقِ سرکار کی بدولت ہے

غور کیجے حدیث پر ان کی
ان کے ہر قول میں صدقت ہے

کیوں نہ ہو آرزو مدینے کی
جب مدینہ ہی میری جنّت ہے

ان کی بخشش فراز ہے لازم
جن کو بھی مصطفیٰ سے نسبت ہے

سرفرازحسین فراز پیپلسانہ مرادآباد

اور پڑھیں 👇

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے