Ticker

6/recent/ticker-posts

نعت شریف، نعتیں، نعت پاک : وہ تو بینا ہو کے بھی بینا نہیں

نعت شریف، نعتیں، نعت پاک : وہ تو بینا ہو کے بھی بینا نہیں


mecca-urdu-naat-shayari-by-saddam-hussein-nazan-purnavi


بزم فن شاعری! میں کہی گئی نعت شہہءدیںﷺ


وہ تو بینا ہو کے بھی بینا نہیں
جس کی نظروں میں ترا روضہ نہیں

حق ادا کردے تری تعریف کا
رب کا ایسا کوئی بھی بندہ نہیں

جیسا تابندہ ہے، تلوہ آپ کا
رخ کسی کا ایسا تابندہ نہیں

جب سے لے آئیں حلیمہ آپ کو
برکتوں سے خالی گھر پایا نہیں

ان کی نظروں میں تو کل سنسار ہے
نجدیا سن صرف اک گوشہ نہیں

کچھ نہیں حاصل بلندی اس کو جو
ان کے پائے ناز تک پہونچا نہیں

قول ہے یہ معتبر، اسلاف کا
"بے نشانوں کا نشاں ملتا نہیں"

لن ترانی رب نے موسیٰ سے کہا
اور تمہارے واسطے پردہ نہیں

آپ کے دربار اقدس سے حضور
ہو کے افسردہ کوئی لوٹا نہیں

قلب وہ ویران ہے، ویران ہے
جس میں ان کا عشق گھر کرتا نہیں

سایۂ رحمت ترا ہم سب پہ ہے
اور تیرے جسم کا سایہ نہیں

ہوں وہ آدم، یا کہ عیسیٰ و کلیم
کس کے لب پر آپ کا چرچا نہیں

ما سوا نازاں! نبئ پاک کے
نور حق بن کر کوئی آیا نہیں

نتیجۂ فکر :
صدام حسین نازاؔں ، پورنوی

اور پڑھیں 👇

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے