Ticker

6/recent/ticker-posts

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم - مختار تلہری

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

naat-sharif-urdu-mukhtar-tilhari

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


دل ہو گیا مدینے کی خوشبو سے باغ باغ
اور دل کے ساتھ ساتھ معطر ہوا دماغ

جب سے ہوا ہے عشقِ نبیؐ دل میں آشکار
محسوس دل بھی ہونے لگا نور کا چراغ

لب پر درود، سینے میں یادِ رسولِ پاک
دل کو طلب ہے دید کی، آنکھیں ہیں محوِ راغ

لب پر درود آتے ہی رُت ہی بدل گئی
جیسے جلا ہو رات کے سینے میں اک چراغ

دل جب تپش میں ڈوبا، تو اک نور مل گیا
اشکوں سے جب ہوا ہے درِ مصطفیٰ بلاغ

ہے عشقِ مصطفیٰؐ ہی حقیقت کی انتہا
اِس کے بغیر بھی ہے ، خدا کا کوئی سراغ؟

تاروں سے بات کرتا ہے، اب دل کا ہر فراق
جب سے لبا لب آیا ہے نعتوں کا اِک ایاغ

ذکرِ نبیؐ کی لَے میں ہے اک خاص احتیاج
دل کی دعا میں جیسے ہو گریہ بھرا سراغ

مختار ایسے غرق ہوں عشقِ رسول میں
دنیا کو منھ لگائے نہ ہر گز کبھی دماغ

مختار تلہری ثقلینی بریلی

اور پڑھیں 👇

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے