Ticker

6/recent/ticker-posts

نعتِ رسولِ مقبول - آگہی ہے رسول کی مدحت

نعتِ رسولِ مقبول - آگہی ہے رسول کی مدحت

naat-e-rasool-sallallahu-alaihi-wasallam

نعتِ رسول

آفتاب عالم قریشی

آگہی ہے رسول کی مدحت
روشنی ہے رسول کی مدحت

بندگی کا شعور رکھتے ہو
بندگی ہے رسول کی مدحت

منکرانِ نبی سے کہہ دینا
برتری ہے رسول کی مدحت

گر عطا ہے تو یاد رکھنا تم
شاعری ہے رسول کی مدحت

موت ہے آشنا حقیقت سے
زندگی ہے رسول کی مدحت

ہم تو ہیں عارضی مگر سُن لو
دائمی ہے رسول کی مدحت

ہر گھڑی ہم کلام ہے خالق
ہر گھڑی ہے رسول کی مدحت

آخری ہو کے سب سے پہلا ہے
ہر نبی ہے رسول کی مدحت

دنیا باسی ہے ”آفتاب عالم“
تازگی ہے رسول کی مدحت


نعتِ مُحَمَّدﷺ

آفتاب عالم قریشی

میرے رب کی عطا مرحبا مرحبا
آمدِ مصطفیٰ مرحبا مرحبا

آپ آئے زماں سے اندھیرا چَھٹا
دو جہانوں میں جیسے سویرا بٹا
بے بسوں بے کسوں کاسفر یوں کَٹا
ہر طرف ہے صدا مرحبا مرحبا
آمدِ مصطفیٰ مرحبا مرحبا

تیری خاطر ہے سارا زمانہ بنا
اور قرآن تیرا ترانہ بنا
تیری نعلین سے ہر خزانہ بنا
تیرا عاشق خدا مرحبا مرحبا
آمدِ مصطفیٰ مرحبا مرحبا

آیتوں کا بھرم ہر ادا بن گئی
تیری مرضی خدا کی رضا بن گئی
تیری کملی حجابِ خدا بن گئی
تو خدا کا پتہ مرحبا مرحبا
آمدِ مصطفیٰ مرحبا مرحبا

آگہی پھول سے پھول سے روشنی
تیری مدحت کےہرطول سےروشنی
تیری نعلین کی دھول سے روشنی
تو سبھی سے جدا مرحبا مرحبا
آمدِ مصطفیٰ مرحبا مرحبا

اور پڑھیں 👇

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے